بولرز نے عمدہ بولنگ کی مگر جب کیچ ڈراپ ہوں تو جیت مشکل ہوجاتی ہے‘کپتان کی گفتگو

سڈنی (مشرق نیوز) آئی سی سی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے دوسرے ٹی20 میچ میں شکست کی وجہ بتادی۔دوسرے ٹی20 کے اختتام پر پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ کیچ ڈراپ کرنا شکست کی وجہ بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میچ میں ہمارے بولرز نے عمدہ بولنگ کی مگر جب کیچ ڈراپ ہوں تو جیت مشکل ہوجاتی ہے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ جانتے تھے پچ بیٹنگ کیلئے ساز گار نہیں، عثمان خان اور عرفان خان نے اچھی بیٹنگ کی۔