چیمپئنز ٹرافی معاملہ، آئی سی سی کا پاکستان سے ناروا سلوک عیاں ہوگیا

لندن (مشرق نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا میزبان ملک پاکستان سے نارواسلوک عیاں ہوگیا۔ذرائع کے مطابق گورننگ باڈی آئی سی سی کی میزبان سے فرق رکھنے کی قلعی کھل گئی، ٹرافی ٹور کے اعلامیہ میں میزبان ملک پاکستان کا ذکر تک کرنا مناسب نہ سمجھا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی اعلامیہ میں ٹرافی ٹور میں 3 وینیو اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا ذکر تک نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے اعلامیہ میں میزبان ملک کے بورڈ کے کسی اعلیٰ عہدیدار کے بیان کو بھی شامل نہیں کیا ہے۔ آئی سی سی اعلامیہ میں چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ملک پاکستان کے مداحوں کو بھی مخاطب نہیں کیا۔ آئی سی سی نے اعلامیہ میں چیمپئنز ٹرافی کی تاریخیں، کسی لوگو میں پاکستان یا وینیو کا ذکر تک نہیں کیا ہے جبکہ منظور شدہ روٹ اور شیڈول بھی تبدیل کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ فینز میں چیمپئنز ٹرافی کے میزبان کے ساتھ آئی سی سی کے رویے پر سخت ناراضی پیدا ہوگئی ہے۔