غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ ، جیسن گلسپی کا معاہدہ قبل از وقت ختم کرنیکا فیصلہ

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ریڈبال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا معاہدہ قبل از وقت ختم کر کے فارغ کر دیا جائیگا، تینوں فارمیٹ میں پاکستانی ہیڈ کوچ کے تقرر پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن نے جس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کو ڈیل کیا وہ تجربہ حکام کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔پاکستانی ہیڈ کوچ کے ساتھ سپورٹ سٹاف میں بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کوچ غیر ملکی ہونے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم جلد زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دورے کیلئے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچ پی سی بی حکام کو بلیک میل کرتے ہیں، جیسن گلیسپی نے بھی کچھ شرائط منوانے کی کوششیں کیں لیکن پی سی بی نے انکار کر دیا۔