بھارت نے کھیل دشمنی کی تمام حدیں پار کرلیں،کبڈی ٹیم بھی پاکستان بھیجنے سے انکار

لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)بھارت نے کھیل دشمنی کی تمام حدیں پار کرلیں،کبڈی ٹیم بھی پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا۔

بھارتی کبڈی ٹیم کےساتھ 21 نومبر لاہور اور 23 تاریخ کو بہاولپور میں میچز کھیلنے کا مجوزہ پروگرام طے تھا،بھارتی فیصلے سے حریف کبڈی فیڈریشن حکام نے پاکستانی منتظمین کو آگاہ کردیا ،بھارتی حکومت کے روئیے پر پاکستانی کبڈی فیڈریشن کے حکام نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ننکانہ میں نمائشی میچ کرانے کی تیاریاں شروع کردیں۔