موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ڈونرز ممالک کو ترقیاتی امداد کے وعدے پورے کرنا ہوں گے،وزیراعظم

باکو: (مشرق نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے آگے آنا ہو گا، ترقی پذیر ملکوں کو موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ترقی یافتہ ملکوں کی مدد چاہیے، ترقی پذیر ممالک کو این ڈی سیز پر عملدرآمد کیلئے 2030 تک 6.8 ٹریلین ڈالر درکار ہوں گے، گلوبل کلائمیٹ فنانس فریم ورک کے ازسرنو تعین کی ضرورت ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں کلائمیٹ فنانس گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا اہم کاپ29 گول میز کانفرنس میں تمام شرکا کا خیرمقدم کرتے ہیں ،کانفرنس کا مقصد پرانے معاملے جو اب پیچیدہ ہو چکے ہیں کے حل کیلئے نئی سوچ اور راہیں تلاش کرنا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے فریم ورک پر عمل کرنا ہو گا، ترقی پذیر ممالک کو این ڈی سیز پر اپنے عوام کیلئے خدمات دینا ہوں گی۔

شہبازشریف نے کہاترقی پذیر ممالک کو 2030 تک این ڈی سیز کے نصف پر عملدرآمد کیلئے 6.8 ٹریلین ڈالر درکار ہوں گے، ڈونرز ممالک کو اپنے ترقیاتی امداد کے وعدے پورے کرنا ہوں گے، کاپ15 میں ایک ارب ڈالر فنانسنگ کے وعدے کئے گئے تاہم صرف 160 ملین ڈالر فراہم کئے گئے،پاکستان بھی دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہوا ،ماضی قریب میں2بڑے سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا ،بحالی کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، 2022 میں پاکستان کے کل رقبے کا ایک تہائی حصہ تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوا ،تمام ترقیاتی و کلائمیٹ فنڈ بنیادی ریلیف ،انسانی کاوشوں کیلئے صرف کرنا پڑے۔

وزیراعظم نے کہا ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے آگے آنا ہو گا، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ترقی پذیر ممالک شدید مشکلات کا شکار ہیں، اقوام متحدہ فریم ورک کے مطابق خصوصی فنڈز مختص کرنا ہوں گے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فنانسنگ کے نام پر قرض فراہمی کی بجائے غیر قرضہ جاتی حل پر توجہ مرکوز کئے جانے کی ضرورت ہے،یو این ایف سی سی سی، آئی ڈی سیز کے ہر 15 روز بعد جائزہ کیلئے کمیٹی تشکیل دے۔

شہبازشریف نے شرکا کا پاکستان کی دعوت پر کانفرنس میں شرکت اور اہم تجاویز پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہاپہلی کاپ کانفرنسوں میں کئے جانےوالے فیصلوں ، طے کئے جانےوالے اہداف پر موثر عملدرآمد کی ضرورت ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کیا جا سکے،عالمی برادری کی جانب سے وقتاً فوقتاً کلائمیٹ فنانسنگ کے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ملٹی لٹرل ازم کی روح کو مضبوط بنایا جائے، ترقی پذیر ممالک کو کلائمیٹ فنانسنگ ترقی یافتہ معیشتوں کی جانب سے قرضوں کی مد میں نہیں ہونی چاہئے،لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو بڑھائے جانے کی ضرورت ہے تاکہ ملکر اپنی آنےوالی نسلوں کو چیلنجوں سے نجات دلا سکتے ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف باکو، آذربائیجان میں کانفرنس آف پارٹیز (کاپ29 ) کے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریش اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کیا، وزیرِ اعظم کاپ29 کے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کی فیملی فوٹو میں کےساتھ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوئے ،آذربائیجان کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خطاب کیا۔

دریں اثنا تاجکستان کی میزبانی میں گلیشئرز کے تحفظ پر اقدامات کیلئے اعلیٰ سطح کی تقریب سے خطاب میںوزیراعظم شہباز شریف نے گلیشئرز کے تحفظ کیلئے سنجیدہ، مربوط و مو¿ثر اقدامات کی اشد ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا انسانیت کی بقا گلیشئرز کے تحفظ سے مشروط ہے، گلیشئرز پانی کا بڑا ذریعہ ہیں، مزید پگھلاﺅ کی روک تھام کیلئے مربوط کاوشیں اور علاقائی تعاون کی کلیدی اہمیت ہے، پائیدار بنیادوں پر گلیشئرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ڈیٹا شیئرنگ اور معیاری مانیٹرنگ کیلئے ممالک کی استعداد کار کو مستحکم بنانا ہو گا، پاکستان عالمی برادری کےساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

شہبازشریف نے کہا گلیشئرز کے تحفظ کے عالمی سال کے موقع پر واضح پیغام جانا چاہئے گلیشئرز کی منتقلی کی بجائے پگھلاﺅ کو کم کرنے، وائٹل ایکو سسٹم کے تحفظ و مستقبل کیلئے پائیدار آبی وسائل کو محفوظ بنانا ہے،پاکستان بڑے پیمانے پر گلیشئرز کا گھر ہے، وسیع ذخائر کے نقصانات کی روک تھام ناگزیر ہے،گلیشئرز دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کیلئے لائف لائن ہیں، دنیا کو 70 فیصد تازہ پانی ملتا ہے، پاکستان میں 7 ہزار سے زائد گلیشئرز موجود ہیں، تیزی سے پگھلتے گلیشئرز سے پاکستان کے شمالی علاقوں میں 3 ہزار سے زائد جھیلیں وجود میں آ چکیں، 33 سے سیلاب کا شدید خطرہ ہونے سے بڑی تعداد میں زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

وزیراعظم نے کہاتشویشناک صورتحال فوری کارروائی کی متقاضی ہے،گلیشئر 2025 اقدامبحران کی طرف عالمی توجہ مبذول کرانے کیلئے منفرد کاوش ، گلیشئرز کے مزید پگھلاﺅ کی روک تھام کیلئے مربوط کاوشوں کی ضرورت ہے،لائف سورسز کو محفوظ بنانے کیلئے علاقائی تعاون کلیدی ،ذرائع کو برف کے پگھلاﺅ سے روکنا اشد ضروری ہے، ڈیٹا شیئرنگ اور گلیشئرز کی معیاری مانیٹرنگ کیلئے ممالک کی استعداد کار کو مستحکم بنانا ہو گا،پاکستان کو گلیشئرز مانیٹرنگ پروگرام، ارلی وارننگ سسٹم، پانی ذخیرہ کرنے کے متبادل حل سمیت دیگر اقدامات کیلئے درکار امداد میں اضافہ کی ضرورت ہے،گلیشئرز، بنی نوع انسان اور کرہ ارض کے مستقبل کے تحفظ کیلئے تمام ممالک کو متحد ہو کر ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

مزید برآں وزیر اعظم شہباز شریف نے باکو میں کانفرنس آف پارٹیز (کاپ29 ) کے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عالمی رہنماوں سے غیر رسمی ملاقاتیںکیں۔

اماراتی ،ترکیہ ،ازبکستان،تاجکستان ،قازقستان کے صدور،برطانوی وزیراعظم،بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس سے ماحولیاتی آلودگی ،موسمیاتی تبدیلی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

،علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم امہ کے اتحاد ،باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کےلئے مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کو سراہتے ہوئے ریاض کانفرنس میں شاندار خیرمقدم و تنظیم کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی کی طرف سے اپنے بارے میں نیک خیالات پرشکریہ ادا کیا،ملاقات کی تصاویر بھی شیئرکیں،شہبازشریف نے کہامسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات بہت خوشگوار رہی،اسلام کے حقیقی تصور، امن، ہمدردی و یکجہتی کے فروغ کےلئے ملکر کام کریں گے۔