چیمپینز ٹرافی کیلئے ٹیم پاکستان نہیں جائےگی،بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا
نئی دہلی،دبئی:(ایم این پی)چیمپینز ٹرافی کیلئے ٹیم پاکستان نہیں جائے گی،بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا،ویب سائٹ کرکٹ انفو کے مطابق بی سی سی آئی نے کہاحکومت کی طرف سے اجازت نہیںملی،بھارتی ٹیم ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ میں شرکت کی خواہش مند ہے،سری لنکا ،متحدہ عرب امارات کے وینیوز پر غور کیا جارہا ہے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا فیصلہ چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کی منصوبہ بندی میں ایک اور پیچیدگی پیدا کرے گا،بھارتی اقدام کا مطلب ہے آئی سی سی ،پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیا انتظام کرنا ہوگا جس میں ممکنہ طور پرہائبرڈ ماڈل شامل ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان ،یو اے ای میں میچز کرانا ہوں گے،سری لنکا کا آپشن بھی شامل ہے۔


















