پشاور (بیورو رپورٹ) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا خواجہ آصف سمیت پوری ن لیگ کا بشریٰ کی پشاور موجودگی پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے،خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا نااہل ٹولے کو پتہ ہونا چاہیے پشاور پاکستان کا حصہ ہے لندن کا نہیں، نااہل لیگ کا خیال ہے بشریٰ نوازشریف اور مریم نواز کی طرح لندن کیوں نہیں گئیں، لندن وہ بھاگتے ہیں جو ڈیل کرتے ہیں بشریٰ نے ڈیل نہیں کی، بشریٰ بی بی پاکستان کی شہری ہیں اور پشاور پاکستان کا حصہ ہے، وہ جب تک چاہیں پشاور میں رہ سکتی ہیں، بشریٰ نے بہادری کےساتھ 9 ماہ قید کاٹی،صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا پنجاب میں مریم نواز کے ایماءپر خواتین سے کیا جانے والا سلوک سب کے سامنے ہے، مریم نواز کو ایک دن اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔
پشاور پاکستان کا حصہ لندن نہیں،(ن) لیگ کا بشریٰ پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے: صوبائی حکومت
















