لاہور: (اپنے نمائندے سے)”ویلڈن آل“26 ویں آئینی ترمیم پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دلچسپ تبصرہ کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کیا خوب اتفاق ہے، بلاول کہتے ہیں ترمیم پر پی پی ،فضل الرحمن کا 100 فیصد اتفاق ہے،بیرسٹر گوہرمسلسل کہتے رہے آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا فضل الرحمن سے اتفاق رائے ہو گیا،رانا ثناکہتے ہیں فضل الرحمن نے حکومتی مسودے سے اتفاق کیا ،گویا سب کا اتفاق ہے اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے، چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہو گا، عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا، ویلڈن آل۔
”ویلڈن آل“26 ویں آئینی ترمیم پر حافظ نعیم الرحمن کادلچسپ تبصرہ
















