اسلام آباد :(بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ کامیاب ایس سی او کانفرنس سفارتی میدان میں پاکستان کےلئے بڑی فتح، معیشت مثبت سمت گامزن، معاشی استحکام کیلئے سب نے قربانی دی، قومی مفاد کےلئے اتحادیوں کےساتھ ملکر خوشحال پاکستان کی جانب گامزن ہیں۔
شہبازشریف نے حکومت، اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد پر تمام رہنماوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کانفرنس سفارتی میدان میں پاکستان کےلئے بڑی کامیابی ہے، سفارتی پروفائل بین الاقوامی سطح پر مزید مستحکم ہوئی، کامیابی کےلئے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے ملکر کوشش کی گئی، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے پہلے چینی وزیراعظم کا انتہائی کامیاب دورہ ہوا۔ اجلاس کی کامیابی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کلیدی کردار ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ معیشت مثبت سمت گامزن ہے، مہنگائی میں مختصر عرصے میں خاطر خواہ کمی آئی ، معاشی استحکام کی بدولت پاکستان نے 2025 کے اہداف کو 2024 میں ہی حاصل کرلیا، ترسیلات زر میں مستقل اضافہ معیشت کےلئے انتہائی خوش آئند ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا عکاس ہے، معاشی استحکام کیلئے سب نے قربانی دی، پہلے بھی بار ہا کہا اپنے مخالفین کو ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے محنت کرکے جواب دیں گے۔
وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینٹ میں قائدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ سب نے سیاست کی قربانی دیکر خوب محنت کی، معاشی استحکام ،سفارتی کامیابیاں نتیجہ ہیں، ملک کی تمام سیاسی جماعتوں ،عوام نے قربانی دےکر ملک کو مشکلات سے نکالا، ملکی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتیں، ادارے ملکر کام کررہے ہیں، قومی مفاد کےلئے اتحادیوں کےساتھ ملکر خوشحال پاکستان کی جانب گامزن ہیں۔
دریں اثنا وزیراعظم سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے منگولیا کے وزیراعظم او یون اردین لویسنا ئی نے ملاقات کی۔ شہبازشریف نے منگولیا کے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور کہا آپکا دورہ دونوں ممالک کے مابین باہمی احترام، خیر سگالی ،برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں نئے باب کا آغاز ہے۔
وزیراعظم نے منگولیا کا دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلئے ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے تجویز دی دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری، عوامی و مواصلاتی روابط پر خصوصی توجہ کےساتھ باہمی طور پر مفید تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں۔
شہباز شریف نے منگولیا کے سول سرونٹس کو پاکستان کے تربیتی اداروں میں تربیت کی پیشکش اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کےلئے 2025 کو پاکستان منگولیا دوستی کا سال قرار دینے کی تجویز بھی دی۔
منگولیا کے وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے کامیاب اجلاس پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے ایس سی او سی ایچ جی چیئر کے طور پر پاکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا۔ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ کوششوں ،تعاون کے ذریعے مضبوط و قریبی دوطرفہ تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، دونوں رہنماﺅں نے تجارت، سیاحت، زراعت، کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، تعلقات کو وسعت دینے کےلئے بین الپارلیمانی یونین کے قیام پر اتفاق کیا۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس کے انعقاد میں شنگھائی تعاون تنظیم سیکرٹریٹ کی طرف سے پاکستان کو فراہم کئے جانے والے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
شہبازشریف نے سیکرٹری جنرل کو یقین دلایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن کی حیثیت سے پاکستان رکن ممالک و خطے کے وسیع تر مفاد کےلئے تنظیم کی ترقیاتی ترجیحات کے فروغ کےلئے تہہ دل سے کام کرتا رہیگا۔ ژانگ منگ نے وزیر اعظم کو شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد، مثبت نتائج پر مبارکباد دی، ایس سی او کے تمام شعبوں میں پاکستان کی تعمیری شراکت کو سراہا ،ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ چیئر کے طور پر پاکستان کے قائدانہ کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ منگولیا کے وزیر اعظم او یون اردین لویسنا ئی کےساتھ ملاقات باعث مسرت ہے۔ دوطرفہ وعلاقائی امور پر تبادلہ خیال، پاکستان کی جانب سے منگولیا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















