فافن کا پیپلز پارٹی کےساتھ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فافن نے پیپلز پارٹی کےساتھ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کرلیا۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے فافن کے وفد سے ملاقات کی،پیپلز پارٹی نے وفاقی آئینی عدالت کے معاملے پر ڈرافٹ سے آگاہ کیا، فافن نے اصولی طور پر پیپلز پارٹی کےساتھ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کیااوراپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

شیری رحمن نے کہا چاہتے ہیں 26ویں آئینی ترمیم 18ویں ترمیم کی طرح شفاف و اتفاق رائے سے ہو، چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر سول سوسائٹی کو وسیع تر مشاورت کا حصہ بنا رہے ہیں، ملاقاتوں کا مقصد وفاقی آئینی عدالت کے قیام پرتمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہے۔