گھبراہٹ میں فیصلے، بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائےگا،فخر زمان

لاہور:(ایم این پی)سابق کپتان بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر قومی کرکٹر فخر زمان نے تنقید کے نشتربرسادئیے۔

فخر زمان نے بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی مثال دیتے ہوئے کہابھارت نے ویرات کوہلی کو 3سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ کیا نہ بینچ پر بٹھایا ،بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں،پاکستان کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائے گا،گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔