فتنہ الخوارج اور کالعدم پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ بے نقاب
راولپنڈی :(بیورورپورٹ)فتنہ الخوارج اور کالعدم پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ بے نقاب ،خارجی طارق محمود اور کالعدم تنظیم کے کارندے کی خفیہ کال میں گھناونے عزائم آشکار ہوگئے۔
خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام نے خفیہ کال میں کہا میری خواہش ہے جرگے میں شرکت کروں، پختون بھائیوں کو بتاتا ہتھیار ، سیاستیں اور دھرنے مل کر کریں، پنجابی اور دوسری قوموں کو اپنے علاقے سے نکال دیں۔
دفاعی ماہرین نے کہاکال پشتون کارڈ کے ذریعے غیور پشتونوں کو ورغلانے کی سازش ہے، خارجی طارق محمود کا دھرنے میں شرکت کےلئے بے تاب ہونا گٹھ جوڑ کی واضح دلیل ہے۔

















