عمران خان،پی ٹی آئی رہنماﺅں،کارکنوں پر درجنوں مقدمات ،علیمہ،عظمیٰ کاریمانڈ

اسلام آباد،لاہور،راولپنڈی:(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)سابق وزیراعظم عمران خان،پی ٹی آئی رہنماﺅں،کارکنوں پر بغاوت ودہشتگردی کے درجنوں مقدمات درج ،علیمہ ،عظمیٰ کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔

لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں چیئرمین پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر، رہنماوں ، 200کارکنوں کےخلاف مقدمہ ریاست کے خلاف بغاوت، دہشت گردی اور اقدام قتل کی سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا،مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، حماد اظہر، سلمان اکرم راجہ، غلام محی الدین، ایم پی اے شہباز، مسرت جمشید چیمہ، شیخ امتیاز، علی امتیاز، شبیر گجر سمیت دیگر رہنمانامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے اندر سے ریاست کےخلاف تشدد پر اکسایا، رہنماو¿ں نے کارکنوں کےساتھ ریاست مخالف نعرے بازی ،توڑ پھوڑ کی،اہلکاروں کو زخمی کیا ۔

علاوہ ازیںلاہور کے کئی اور تھانوں میں بھی مقدمات درج کیے گئے،دوسری جانب جڑواں شہروں میں بھی درجنوں مقدمات درج کرکے سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا،مقدمات میںبانی پی ٹی آئی عمران خان، راجہ بشارت، شہریار ریاض ، راجہ راشد حفیظ ،اعجاز خان جازی ، ناصر محفوظ سمیت متعدد رہنماشامل ہیں،دہشتگردی سمیت سخت ترین دفعات لگادی گئیں۔

ادھر عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کےخلاف تھانا کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمے میں دہشتگردی، کارسرکار میں مداخلت، اقدام قتل، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت 16مختلف دفعات شامل ہیں،ایف آئی آر کے مطابق 4 اکتوبر کو پولیس چائنا چوک، بلیو ایریا و دیگر مقامات پر تعینات تھی،پی ٹی آئی کارکن اسلحہ، ڈنڈوں سے لیس گاڑیوں پر پہنچے، علیمہ ،عظمیٰ خان لاو¿ڈ سپیکر پر مظاہرین کو اشتعال دلاتی رہیں۔

دریں اثنا علیمہ عظمیٰ خان کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے دونوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، سیشن عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرکے بھائی عدنان خان کابھی ریمانڈ منظور کرلیا۔