لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے دھرنے کا مقصد 9 مئی والا ہی ہے، ڈنڈا وگڑے تگڑوں کا پیر ، گنڈا پور کےساتھ آنےوالے دنوں میں بہت برا سلوک دیکھ رہا ہوں، پی ٹی آئی کو ملکی ترقی کی بڑی تکلیف ہے، پہلے پنجاب کو لوٹا گیا اب خیبر پختونخوا کو لوٹا جا رہا ہے ،کسی شر پسند کو ریڈ زون کے قریب بھٹکنے نہیں دینگے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاءتارڑ نے کہا علی امین گنڈار پور کے ساتھ ٓنے والے دنوں میں بہت برا سلوک دیکھ رہا ہوں، میں سمجھتا ہوں کے پی کے لوگ اپنے وزیراعلیٰ کےخلاف ہو جائیں گے، پرامن احتجاج کی اجازت ہے، اسلحہ اور غلیل کےساتھ آنے کی اجازت نہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا پنجاب کی انتظامیہ امن عامہ برقرار رکھنے کی مکمل کوشش کر رہی ہے، دنیا پاکستان سے تجارت کرنا چاہتی ہے لیکن ان کا بیانیہ ریاست اور فوج کےخلاف ہے، پاکستان کے حالات بہتر ہورہے ہیں تو ان کو نیند نہیں آرہی، آئی ایم ایف کو لیٹر اس لیے لکھے کہ ملک کو تباہ کیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے امریکہ کی کون سی بات پرایبسلوٹلی ناٹ کہا،عطا تارڑ نے کہابیرون ملک پی ٹی آئی کا زور ٹوٹ رہا ہے، اوورسیز پاکستانی سمجھ گئے ہیں کہ ملک ترقی کر رہا ہے، مجھے امریکہ میں کہیں پی ٹی آئی کا احتجاج نظر نہیں آیا۔
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر
خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظام صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پاکستان میں شعبہ ماہی گیری کی ترقی و سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ
پاک، بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا آئی سی سی اور بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ
بھارتی اداکارہ شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے زخمی
بلاول کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، رہائشگاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: صدر شی جن پنگ
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماوں کو قتل کرنے پر غور
وزیراعظم شہباز شریف کی این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کا عمل تیز کرنیکی ہدایت


















