اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہنگائی نے پھر اڑان پکڑ لی،21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،سالانہ بنیادوں پر شرح بڑھ کر 13.80 فیصد پر جاپہنچی،21اشیائے ضروریہ مہنگی،10سستی،20کے نرخوں میں استحکام رہا۔
مہنگی ہونےوالی اشیا میںٹماٹر،پیاز،آٹا،دال چنا،مونگ،سرسوں کاتیل،لہسن،لکڑی ودیگر شامل ہیں۔
مہنگائی کی پھر اڑان،21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں



















