پاکستان ایمانداری سے معاشی تجاویز پر عمل کرے تو آخری پروگرام ہو سکتا ہے،آئی ایم ایف

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہے پاکستان ایمانداری سے معاشی تجاویز پر عمل کرے تو آخری پروگرام ہو سکتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ناتھن پورٹر نے کہا 2023 کے وسط میں پاکستانی معیشت نے اتار چڑھاو ،بے یقینی دیکھی ،بعد معاشی استحکام آیا،پروگرام سے معیشت کو آگے بڑھانے کےلئے ایک اچھی بنیاد مل سکتی ہے اور اگر پاکستان ایمانداری سے معاشی تجاویز پر عمل کرے تو یہ اس کا آخری پروگرام ہو سکتا ہے۔

قرض کی سخت شرائط کے سوال پر آئی ایم ایف مشن چیف نے کہاکسی بھی ملک کے درپیش مخصوص مسائل کو مدنظر رکھا جاتا ہے اور ان کے حل بتائے جاتے ہیں، پاکستان کا موجودہ پروگرام بھی مختلف نہیں اور نہ ہی یہ زیادہ سخت ہے۔

ناتھن پورٹر نے سپیشل اکنامک زونز کو خصوصی رعایتیں دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کاروباری اداروں کےلئے مراعات کو معاشی اہداف کےلئے حصول میں مدد گار تصور نہیں کرتا۔