راولپنڈی (مشرق نیوز) بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں وکلا سے مشاورت کی اجازت نہ دینے کا شکوہ کردیا۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کی، عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم کی کارروائی 5 اکتوبر تک موخر کردی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے جج سے کہا کہ مجھے وکلا سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، اپنے وکلا سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
بانی پی ٹی آئی کا عدالت میں وکلا سے مشاورت کی اجازت نہ دینے کا شکوہ
















