اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی سلامتی امور سے متعلق اہم اجلاس کل پارلیمنٹ ہاوس میں ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق غیر معمولی اجلاس میں آرمی چیف اور حساس اداروں کے سربراہ بریفنگ دیں گے۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس کل بلا لیا ہے۔ اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر بریفننگ دی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماوں پر مشتمل اجلاس اِن کیمرا ہو گا۔
قومی سلامتی امور سے متعلق اہم اجلاس کل پارلیمنٹ ہاوس میں ہونے کا امکان

















