فیصل آباد: (بیورورپورٹ)مارخورز کوشکست،شاداب خان کی پینتھرز نے چیمپئنز ون ڈے کپ جیت لیا۔
فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں مارخورز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ رہی اورپوری ٹیم 33.4 اوورز میں 122 پر چلتی بنی،فخر زمان 46 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
پینتھرز کی جانب سے حسنین ،عرفان منہاس 3،3، ساجد خان 2 ،علی رضا اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ہدف کے تعاقب میں عبدالواحد بنگلزئی نے 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ساجد خان 15 ،عثمان خان 13 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ،رضوان محمود 16 اور کپتان شاداب خان نے 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 5 وکٹ سے فتح دلا ئی۔
ساجد خان مین آف دی میچ ،عثمان خان ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر اور وکٹ کیپر قرار جبکہ حسنین نے بہترین باﺅلر و پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی، پینتھرز ٹیم کو وننگ ٹرافی کیساتھ 3 کروڑ کی انعامی رقم بھی ملی۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















