اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اورنگزیب نے 6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے فیصلے پر اب عملدرآمد کرنا ہے،موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ، گروپ 20 میں جانے کےلئے معیشت کو دستاویزی بنانا ہوگا،ٹیکس محصولات بڑھانا ناگزیر ہے، مائیکرو اکنامک استحکام منزل نہیں بلکہ راستہ ہے، مقامی قرضوں کےلئے ٹی بلز ،بانڈز کی پیشکش مسترد کر دی ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اورنگزیب نے کہاڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے سے وفاقی حکومت کے اخراجات میں واضح فرق پڑے گا،آئی ایم ایف کا سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل کر لیا اب معاشی استحکام آئے گا،سب وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے ہوا ، سابق نگراں حکومت کا کردار بھی مثبت تھا،آئی ایم ایف کے پاس جانے کا مقصد معاشی استحکام اور جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا تھا، پروگرام آنے کے بعد معاشی استحکام کی طرف تیزی سے بڑھیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہاسٹاک ایکسچینج نئی حدیں عبور کر رہی ہے،برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا، ڈالر ،شرح سود حکومتی توقع کے مطابق رہے گا،معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ملکی زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر ہیں،حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ،کوئی انہونی بات نہیں،آئی ٹی شعبے کی برآمدات بھی بڑھیں، مہنگائی کم ہونے سے پالیسی ریٹ نیچے آیا،وزیراعظم دن رات ملکی ترقی کےلئے کام کررہے ہیں،آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک حکام سے خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں۔
سینیٹر اورنگزیب نے کہابراہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگیا،پاکستان نے بروقت تمام ادائیگیاں کیں، سرمایہ کاروں کا اعتماد معاشی مضبوطی کیلئے بڑی کامیابی ہے،نجی شعبہ ملک کو لیڈ کریں، ملکی بہتری کےلئے بیرون ملک سے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی،قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے، ٹیکس محصولات بڑھانا ناگزیر ہے، 6 وزارتیں ،ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ختم،2 وزارتوں کو ضم کیاجائےگا،فیصلے پر اب عملدرآمد ہوگا،سرکاری اداروں میں اصلاحات لائیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہاامسال 7 لاکھ 23 ہزار افراد ٹیکس نیٹ میں آئے،فائلرز کی تعداد 16 سے بڑھ کر 32 لاکھ ہوگئی ،وصولی میں اضافہ ناگزیر ہے،نان فائلرز گاڑیاں ،جائیداد نہیں خرید سکیں گے،3 لاکھ ہول سیلرز میں سے 25 فیصد سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں، ڈیٹاہمیشہ سے پاس تھا، دیکھیں گے فائلرز نے کیا ظاہر کیا اور اصل اثاثے کیا ہیں۔
اورنگزیب نے کہاایف بی آر میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے، نان رجسٹرڈ لوگوں کی یوٹیلیٹی سروسز بلاک کردینگے، پروڈکشن یونٹس صرف رجسٹرڈ ہول سیلرز کو مال بیچ سکیں گے،ایف بی آر میں ٹیکس سسٹم میں انسانی عمل دخل ختم کرنا ہے، ٹیکس وصولی کےلئے انسانی حقوق کی پاس داری ضروری ہے،آڈٹ کرنا ایف بی آر کا کام نہیں، 2000 چارٹرڈ اکاونٹنٹ بھرتی کر رہے ہیں، ٹیکس کلکٹرز کا بھی کڑا احتساب ہو گا،برآمدکنندگان کےلئے نیا نظام لارہے ہیں، کلیئرنگ ایجنٹس کےلئے پوائنٹ سسٹم لایا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا ٹیکس وصول کرنےوالوں کےلئے سخت احتساب کا نظام ہوگا،عوامی سماعت کے بغیر کوئی کارروائی نہیں ہوگی ،فیصلہ کیس کی بنیاد پر کیا جائے گا،آئی ایم ایف کا آخری قرض پروگرام بنانا ہے تو ملک میں نئے طریقہ کار اپنانا ہوں گے،معاشی ڈھانچے کو بنیادی طور پر تبدیل کرنا ہوگا،اقدامات سے تھوڑے وقت کےلئے مشکلات آئیں گی لیکن اگر پائیدار ترقی کے راستے پر جانا ہے تومشکل فیصلے نافذ کرنا ہوں گے،سخت فیصلے نہ کیے تو دوبارہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ آئے گا،سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں،چاروں وزرائے اعلیٰ سے درخواست ہے پرائس کنٹرولنگ کمیٹیز پر توجہ دیں، سخت فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائےگا۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















