مایوسی گناہ ،تاجر برادری ایس آئی ایف سی کےساتھ ملکر کام کرے:آرمی چیف

کراچی:(بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کےساتھ ملکر کام کرنے کی دعوت دےدی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ کراچی میں تاجروں سے ملاقات کی ،اہم امور زیر بحث آئے۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہاکراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، ایک سال پہلے کہا تھا مایوس مت ہوں، مایوسی گناہ ہے، پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا، معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دی،پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے، بے پناہ وسائل ،صلاحیت کے پیش نظرپاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔

آرمی چیف نے کہامغربی سرحد پر سمگلنگ پر قابو پانے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، برادر دوست ممالک چین، سعودی عرب اور یواے ای کی جانب سے معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے ،گوگل و دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں، کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر کامیابیاں ممکن نہیں تھیں،جنر ل سید عاصم منیر نے کہاپاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے، فوج غیر قانونی سرگرمیوں کےخلاف کارروائی کےلئے پرعزم ہے،تاجر برادری ایس آئی ایف سی کےساتھ ملکر کام کرے۔