پاکستان کوپہلی قسط موصول،نیا پروگرام مہنگائی میں کمی لائے گا،آئی ایم ایف
نیو یارک:(بیورورپورٹ)پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی،سٹیٹ بینک نے تصدیق کردی،اعلامیے کے مطابق رقم سٹیٹ بینک کے ذخائر میں جمع کی جائے گی۔
دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے کہا نیا آئی ایف ایم پروگرام پاکستان میں مہنگائی میں کمی اور ٹیکس نظام میں بہتری پیدا کرے گا،وزیر اعظم شہبازشریف کےساتھ ملاقات بہت مفید رہی، پاکستان کےلئے نئے فنڈ کی معاونت سے چلنے والے پروگرام پر بات چیت ہوئی،پروگرام سے جامع ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی۔
















