اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس سماعت کےلئے مقرر کردیا ،عدالت عظمیٰ نے کاز لسٹ جاری کردی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نظرثانی اپیل پر پیر کو ساڑھے 11 بجے سماعت کرےگا،جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بنچ کاحصہ ہیں۔
آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس پیرکو سماعت کیلئے مقرر
















