راولپنڈی :(بیورورپورٹ) سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور دہشتگرد افغانی نکلا،26 ستمبر2024کو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کا تعلق افغان صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے،ذرائع کے مطابق ہلاک افغان خارجی دہشتگرد کی شناخت جلال کے نام سے ہوئی ، جلال سے برآمد شناختی کارڈ افغان شہری ہونے کا واضح ثبوت ہے۔
دوسرے ہلاک خارجی سیف کا تعلق فتنہ الخوراج کے خارجی گل بہادر گروپ سے ہے ، خارجی سیف سے افغان عبوری حکومت کاجاری کردہ اسلحہ رکھنے کااجازت نامہ ملاجوافغانستان میں ہتھیار سمیت مکمل آزادی حاصل تھی۔
فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور دہشتگرد افغانی نکلا

















