کراچی:(بیورورپورٹ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے تمام سٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں سے معاشرے میں مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں تاجر برادری کے رہنماوں سے ملاقات میں کیا۔
جنرل سید عاصم منیر نے برادر دوست ممالک خاص طور پر چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی معاشی بحالی میں مدد پرتعریف کرتے ہوئے کہاپاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں،قوم کو پاکستان کے روشن مستقبل پر مکمل یقین و اعتماد ہونا چاہیے، پاکستان حقیقی مقام تک پہنچے گا۔
آرمی چیف نے کراچی کور کے علاقے کا دورہ کیا ،آپریشنل تیاریوں ،فوج کے زیر اہتمام اہم تربیتی اقدامات پربریفنگ دی گئی، دورے کے دوران آرمی چیف نے انوویسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح بھی کیا،پارک پاکستان کے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعلیم و صنعت کے مابین تعاون کو فروغ دینے کےلئے قائم کیا گیا
جنرل سید عاصم منیر نے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ایسے منصوبے آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کو فروغ دینے کےلئے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں، پہلے سے ہی تیز رفتار ترقی کی طرف گامزن ہےں،جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کی کاروباری برادری سے ملاقات میںملکی اقتصادی ترقی میں کردار کو سراہا ۔
شرکا نے ایس آئی ایف سی (SIFC) کارکردگی کی تعریف کی اور ملکی معیشت میں مثبت پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا ایس آئی ایف سی مزید معاشی ترقی کےلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے،آرمی چیف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے تمام اقدامات کی حمایت کےلئے کی جانےوالی کوششوں کی تعریف کی۔
مایوسی پھیلانے والوں کو شکست،پاکستان حقیقی مقام تک پہنچے گا،آرمی چیف

















