اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے اسلام آباد چیمبر نے سفراءکے دورے کی اطلاع نہیںدی، مالم جبہ واقعہ میں غفلت برتنے پر سخت ایکشن ہوگا۔
ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہاسفارتکاروں کے دورے سے خیبر پختونخوا حکومت کو اطلاع دی گئی ،دستاویزی ثبوت موجود ہے،صوبائی حکومت کو خط لکھا گیا،کچھ سفیروں نے انفرادی طور پر وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے اپنے سفر سے آگاہ کیا ،سکیورٹی ایجنسیز مالم جبہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے،اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے غیرملکی سفیروں کے دورے سے آگاہ نہیں کیا،چیمبر کےخلاف کارروائی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خا رجہ نے کہا واقعہ کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غیرملکی سفارت کاروں سے ملاقات کی، غیرملکی سفارت کاروں کو بھی متعدد مواقعوں پر جاری گائیڈ لائنز کی پیروی کرنے کا کہتے ہیں،پاکستان تمام سفارتکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کا ضامن ہے،غیر ملکی سفارتکاروں کو دعوت دیتے ہیں پاکستان بھر میں سفر کریں،پاکستان دیگر ہمسایہ ممالک کی طرح افغانستان میں امن وسلامتی کاخواہاں ہے،ہمسایوں کےساتھ مل کرکوشش کررہے ہیں افغانستان دوسرے ممالک کےلئے خطرہ نہ بنے،کابل سے دہشتگردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ۔
ممتاز زہر بلوچ نے کہاافغان سرزمین استعمال کرنے والے دہشتگرد ملکی سلامتی وامن کیلئے خطرہ ہیں،پاکستان ،ایران قریبی ہمسائے اوردونوں ممالک میں رابطے کے متعدد چینلز موجود ہیں، مذاکرات کے ذریعے دونوں ممالک اپنے عوام کی خوشحالی کےلئے کام کر سکتے ہیں،اسرائیلی جارحیت لبنان کی خودمختاری و سالمیت کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل شہداءکی شناخت ظاہر کر کے باقیات اہلخانہ کے حوالے کرے،تنازع کامنصفانہ حل تک پاکستان کشمیری بھائیوں کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا
اسلام آباد چیمبر نے سفراءکے دورے کی اطلاع نہیںدی،دفتر خارجہ

















