مجرموں کو سزا دینا عدالت ، ریاست کا کام ہے:طاہر اشرفی

لاہور:(اپنے نمائندے سے) چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے اسلام کسی کو بھی انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر سزا کی اجازت نہیں دیتا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہاعمر کوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کی مکمل تحقیقات لازم ہیں، مجرموں کو سزا دینا عدالت ،ریاست کا کام ہے،مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہاعدالتیں توہین مقدمات کے بروقت فیصلے کر دیں تو کوئی بے گناہ نشانہ نہ بنے اور کوئی گنہگار سزا سے نہ بچے،ڈاکٹر شاہنواز کیخلاف جعلی پولیس مقابلے میں شریک افسروں، ملازمین کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔