غزہ جیسے سانحات حل کیے بغیرپائیدارترقی ممکن نہیں:خواجہ آصف

نیویارک:(خواجہ فاروق)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے غزہ جیسے سانحات حل کیے بغیرپائیدارترقی ممکن نہیں۔

نیویارک میں کاسمٹ آف دی فیوچر سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاخودمختار قرضہ نظام کا جائزہ لیکر مزید منصفانہ بنانا ہو گا ،منصفانہ ڈیٹا گورننس کو یقینی بنانا چاہیے،سکیورٹی مسائل نئی نسل و مستقبل کےلئے خطرہ ہیں، ملکر کام کرنے سے خوشحال مستقبل حاصل کر سکتے ہیں، 4 ہزار ارب ڈالر کا ایس ڈی جی فنانسنگ فرق پر کرنے کےلئے اقدامات ناگزیر ہیں ،ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

وزیر دفاع نے کہا پاکستان گلوبل ڈیجیٹل آوٹ کم کو خوش آمدید کہتا ہوں، گلوبل ڈیجیٹل آوٹ کم اور مصنوعی ذہانت کی طاقت کنٹرول کرنا ضروری ہے، مساوی مستقبل کےلئے ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنا ہو گی۔