تاندلیانوالہ میں خواتین غیر محفوظ، بلیک میل کیا جانے لگا

تاندلیانوالہ (واصف عمران)درجن بھر افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ رسول پورہ کی رہائشی(م) جوکہ کھیس وغیرہ فروخت کرتی تھی گزشتہ روز چک نمبر412گ ب سے اپنے گھر واپس آرہی تھی کہ راستے میں زمان،ارسلان وغیرہ13 افراد نے زبردستی کو دبوچ لیا اور قریبی فصل میں لے جا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا اور موبائل سے ویڈیوز بھی بناتے رہے،بعدازاں متاثرہ خاتون کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کی دھمکی دے کر خاموش رہنے کا کہا،متاثرہ خاتون نے میڈیکل کےساتھ پولیس کو درخواست دیدی، پولیس نے درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کر نے کے بعد ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے،ایس ایچ او تھانہ صدر نے کہا ہے ملزموں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔