چیمپیئنزون ڈے کپ،ڈولفنز نے لائنز کو 16 رنز سے شکست دے دی

فیصل آباد (مشرق نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ میں ڈولفنز نے لائنز کو 16 رنز سے شکست دے دی، شکست کے باوجود لائنز کی ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈولفنز نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 326 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔تجربہ کار بیٹر عمر امین نے 75رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ا±ن کے علاوہ محمد اخلاق نے 52 رنز بنائے، نوجوان محمد ہریرہ نے 47 رنز اسکور کیے، قاسم اکرم 31 اور فہیم اشرف 30 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بیٹرز رہے۔لاہور لائنز کی جانب سے عامر جمال نے تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، شاہین شاہ اور احمد دانیال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں لائنز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 310 رنز بناسکی روحیل نذیر 62 اور خوشدل شاہ 60 رنز بناکر نمایاں رہے، محمد طحہ 40 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، 6 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر واپس آنے والے شاہین شاہ آفریدی 33 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ڈولفنز کے عباس آفریدی اور سعود شکیل نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ 16 رنز سے شکست کے باوجود لائنز کی ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی، ایونٹ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔