معاشی تباہی میں آئی پی پیز کاگھناونا کردار بے نقاب
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بغیر بجلی پیدا کیے اربوں کی وصولی،غلط کنٹریکٹ عوام پر بھاری،حکومت چند بااثر خاندانوںکے ہاتھوں یرغمال،ملکی معیشت کی تباہی میں آئی پی پیز کاگھناونا کردار بے نقاب، ہوشرباانکشافات سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق کچھ آئی پی پیز نے بغیر بجلی پیدا کیے حکومت سے اربوں روپے وصول کئے،کیے گئے غلط کنٹریکٹ کا خمیازہ حکومت کو بھگتنا پڑ رہا ہے،آئی پی پیز نے بنگلہ دیش ،ویتنام کے مقابلے میں پاکستان میں4گنا مہنگے ونڈز پلانٹس لگائے،کوئلہ ذخائر کے باوجود آئی پی پیز بجلی پیدا کرنے کیلئے امپورٹڈ فیول پرانحصار کررہی ہیں، اقدامات کی وجہ سے مہنگی بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
سامنے آنے والے حقائق کے مطابق آئی پی پیز نے جتنا برآمدی فیول درآمد کیا اتنی بجلی پیدا نہیں کی اور حکومت سے اربوں کی سبسڈی لی،آئی پی پیز حکومت کے بے پناہ اصرار کے باوجود فرانزک آڈٹ سے گریزاں ہیں،پلانٹس کی دیکھ بھال کی مد میں بھی بھاری پیسے بٹورے گئے،پلانٹس کی دیکھ بھال پر چوتھائی رقم بھی خرچ نہیں ہوتی،حکومت نے ٹیکس ڈیوٹی ،انشورنس کی مد میں بھی آئی پی پی مالکان کو سہولیات دیں،آئی پی پیز کے بیشتر مالکان مقامی شہری ہیں مگر دانستہ طور پر کنٹریکٹ کچھ غیر ملکیوں کے نام پر کیے گئے،ماہرین نے کہابیشتر آئی پی پیز پر چند بااثرخاندانوں کی اجارہ داری ہے اور حکومت یرغمال بنی ہوئی ہے۔


















