پاکستان ،چین کے درمیان توانائی شعبے میں تعاون کامعاہدہ

بیجنگ:(مشرق نیوز)پاکستان ،چین کے درمیان توانائی شعبے میں تعاون کامعاہدہ، بیجنگ میں منعقدہ تقریب میں اوجی ڈی سی ایل اور چینی کمپنی سی سی ڈی سی میں مفاہمتی یادداشت پردستخط ہوگئے۔

تقریب میں وفاقی وزیر مصدق ملک اورچین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی نے بھی شرکت کی،مصدق ملک نے کہا مستقبل میں دونوں ممالک میں تعاون مزید مضبوط ہوگا، اشتراک سے دونوں قوموں کو باہمی فائدہ پہنچے گا ، اشتراک توانائی وسائل دریافت کرنے کےلئے نیا باب کھولے گا۔