اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے سنکیانگ کےساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، منشیات، اسلحہ، سازوسامان اور ہر قسم کی سمگلنگ کا مکمل سدباب کرنا ہوگا۔
محسن نقوی سے چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، کراس بارڈر انسداد دہشتگردی، سمگلنگ و منشیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،ملاقات کے دوران گلگت ، سنکیانگ میں پولیس و پیرا ملٹری فورسز کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقوں پر غور ،گلگت بلتستان پولیس افسروں کی سنکیانگ پولیس اکیڈمی میں ٹریننگ کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا،سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں وفد جلد صوبہ سنکیانگ کا دورہ کرے گا، چینی وزیر نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو بھی سنکیانگ کے دورے کی دعوت دی۔
محسن نقوی نے کہا چین کےساتھ تعلقات میں صوبہ سنکیانگ پاکستان کےلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سی پیک کا منصوبہ بھی چینی صوبے سنکیانگ سے ہی گزرتا ہے،سنکیانگ کےساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، چینی وزیر چن مینگوونے کہاپاکستانی وفد کے دورے سے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کی نئی راہیں سامنے آئیں گی، پاکستان کےساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















