بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج سے بچنے کا پلان تیار،لازمی سروس ایکٹ نافذ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج سے بچنے کا پلان تیار،لازمی سروس ایکٹ نافذ ،وفاقی حکومت نے تمام سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی میںلازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا۔

ذرائع کے مطابق لازمی سروس ایکٹ 6ماہ کیلئے تمام سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں نافذ کیا گیا، مظاہروں، احتجاج ، ہڑتال پرپابندی ہوگی،پاور ڈویژن اور وزارت داخلہ کی سفارش پر وفاقی کابینہ سے منظوری لے لی گئی،ایکٹ کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔