اسلام آباد (مشرق نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے اصولی مو¿قف پر قائم ہیں انہوں نے ہمارے ساتھ کسی آفر کی بات نہیں کی۔ پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک سیاستدان ہیں، میرا خیال ہے انہوں نے اصولی موقف اپنایا، مولانا فضل الرحمان کا مو¿قف ہے عدلیہ سے متعلق قانون سازی غیر معمولی نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا موقف ہے ججز کی عمر بڑھنی چاہیے نہ ہی توسیع ہونی چاہیے، سپریم کورٹ واحد ادارہ رہ گیا ہے جو آئینی حقوق کی حفاظت کرے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی روٹیشن کی بات ہوئی اس سے عدلیہ پر قدغن لگے گا، اگر جج کی رائے کے بغیر ٹرانسفر کرتے ہیں تو یہ نامناسب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم قانون سازی ہے جسے اپنی بجائے ملک و قوم کے لئے کرنا ہے، ہمارے سامنے مسودہ نہیں ہے پہلے ہم اسے پڑھیں تو سہی پھر فیصلہ ہو گا، حکومت آئینی نہیں غیر آئینی ترمیم کرنے جارہی ہے، یہ ایسی حکومت ہے جو ہر کام رات کے اندھیرے میں کرتی ہے، ایسی کون سی پردہ داری ہے، یہ کس چیز کو چھپارہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ سب کچھ صرف عدلیہ پر حملہ کرنے کیلئے کیا جارہا ہے، ہمارے سارے بندے ہمارے ساتھ ہوں گے، ہر پارلیمنٹیرین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے کی حکومت ہے رات کے اندھیرے میں قانون سازی کررہے ہیں، اگر کسی کو اٹھا کر نمبر گیم پوری کرنی ہے تو الگ بات ہے۔
مولانا فضل الرحمان اصولی موقف پر قائم، کسی آفر کی بات نہیں کی: بیرسٹر گوہرخان

















