ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے ہرادیا

بیجنگ (مشرق نیوز)بھارت نے ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔

بھارت کی جانب سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے سکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے سکور کیا۔

پاکستان کی ٹورنامنٹ میں پہلی شکست ہے،ایشین ہاکی چیمپینز شپ میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔