پنجاب حکومت نے کورٹ فیسوں میں بڑی کمی کر دی

لاہور:( اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے کورٹ فیسوں میں بڑی کمی کر دی ،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزیر قانون صہیب بھرت نے کہا مریم نواز کا ویژن عوام کو سستے اور بروقت انصاف کی فراہمی ہے،فیملی کورٹ اور قیدی کے وکالت نامے پر کورٹ فیس کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا، سینئر وکلاءنے کہا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ جنہوں نے سستے انصاف کی فراہمی کی طرف اہم قدم اٹھایا ۔