اسلام آباد:(بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بلیو اکانومی کو وقت کی ضرورت قراردےدیا۔
بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا میری ٹائم افیئرز پر سب کے مفاد مشترک ہیں، حکومت ماہی گیری کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے اقدامات کر رہی ہے، ماہی گیری کےلئے بیچ و خوراک کا درست طریقہ کار کے تحت انتظام ضروری ہے،معیشت کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں،بلیو اکانومی ملکی ترقی کےلئے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہاایس آئی ایف سی کے تحت ماہی گیری کے شعبے کو خاص اہمیت حاصل ہے،سمندری ترقی کیلئے عالمی شراکت داری ضروری ہے، بحری امور میں جدید رجحانات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ملکی وعالمی سرمایہ کاروں کےلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں، میری ٹائم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،بلیو اکانومی سے معاشی استحکام آئے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان عالمی بحری امور کی تنظیم کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
نائب وزیراعظم نے بلیو اکانومی کو وقت کی ضرورت قراردےدیا

















