اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دئیے،عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کے سکیورٹی چیف کی عدم بازیابی درخواست پر سماعت ہوئی،ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز و متعلقہ ایس پی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،درخواست گزار کے وکیل نے کہاگزشتہ سماعت پر ایس پی نے شعر سنایا اور کہا تھا معاملہ حل ہو جائے گا۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے جب جرائم کنٹرول نہیں کر پائیں گے تو شعر و شاعری ہی کریں گے ناں، اسلام آباد پولیس کیا کر رہی ہے، پولیس پراپرٹی مافیا کےساتھ ملکر قبضے کراتی ہے،اسلام آباد میں کیا ہو رہا ہے؟ ہر سیکٹر سے بندہ اٹھایا جا رہا ہے، آئی جی کی کیا ذمے داری ہے؟اسلام آباد میں چوریاں، ڈکیتیاں بڑھ رہی ہیں، اغوا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور پولیس کو پتہ ہی نہیں ،سٹیٹ کونسل نے کہاالزام ہے ایف 10 سے گاڑی میں اٹھایا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی مغوی گاڑی میں بیٹھے نظر آ رہے ہیں اس سے آگے سیف سٹی کیمرا نہیں، جیو فینسنگ کا کہا ہوا ہے، ایک ہفتے میں رپورٹ آ جائے گی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا 30 تاریخ کا آرڈر ہے آپ نے کیا کیا ؟ ایس پی کدھر ہیں ، کہاں ہے رپورٹ؟ ،سٹیٹ کونسل نے کہا ایس پی راستے میں ہیں آ رہے ہیں،جسٹس عامر فاروق نے کہا رپورٹ متفرق درخواست کے ذریعے جمع کرائیں،بعد ازاں عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور متعلقہ ایس پی کو طلب کرتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد میں چوریاں، ڈکیتیاں عام،ہر سیکٹر سے بندہ اٹھایا جا رہا ہے،جسٹس عامر فاروق

















