کاروباری تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے سعودی تجارتی وفد کی پاکستان آمد متوقع

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) آئندہ چند ماہ میںکاروباری تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے سعودیہ عرب کے تجارتی وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے، دورے میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے شعبوں کو مزید تلاش کیا جائے گا، وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، وزیر خزانہ نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پائیدار اقتصادی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے پر زوردیا،وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کےلئے مسلسل اقتصادی تعاون کی تعریف کی،ملاقات میں سعودی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان کے نجی شعبے کےساتھ جوائنٹ وینچرز اور کاروباری تعاون کو آگے بڑھانے میں نئی دلچسپی کو اجاگر کیا گیا،سینیٹر اورنگزیب نے پاکستان کی مثبت اقتصادی رفتار کا خاکہ پیش کیا جس میں اہم اشاریوں کا حوالہ دیا جیسے کرنسی کے استحکام، مہنگائی میں کمی، ترسیلات زر میں اضافہ، کرنٹ اکاونٹ خسارے کا محتاط انتظام شامل ہیں،سعودی سفیر نے ساختی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ میں حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا، سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کے بے پناہ امکانات کا بھی اعتراف کیا،آئندہ مہینوں میں سعودی تجارتی وفد کا پاکستان کا دورہ متوقع ہے، دورے میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے شعبوں کو مزید تلاش کیا جائے گا۔