قومی اسمبلی میں ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل پیش، اپوزیشن اتحاد کی مخالفت

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافے کا ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا،قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کا ترمیمی بل 2024 دانیال چودھری نے قومی پیش کردیا ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا،بل میں عدالت عظمیٰ میں ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کی تجویز ہے،حکومت کی جانب سے بل پر اعتراض نہیں کیا گیا تاہم اپوزیشن اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی اور ساتھ ہی ایوان میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی تاہم جب اراکین کی گنتی کی گئی تو ایوان میں کورم پورا تھا،قومی اسمبلی میں نزہت صادق نے پاکستان تحفظ ماحولیات ترمیمی بل 2024 پیش کیا جس کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا، وفاقی وزیر عطاءتارڑ نے کہا اس طرح کا بل سینٹ میں آچکا ہے، جو کمیٹی کو ریفر ہوا ہے ، یہ بل بھی کمیٹی کو ریفر کردیا جائے۔