کل جو ہوا یہ آئین اورپارلیمنٹ پر بہت بڑا حملہ ہے، سپیکر کا ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لینے کا اعلان

اسلام آباد (مشرق نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ کل پارلیمنٹ میں جو ہوا وہ اس پر ایکشن لیں گے۔سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ قانون اور آئین کی پاسداری ہونی چاہئے، ہمیں گزشتہ روز کے واقعہ کو سنجیدہ لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں جب ایک جماعت اور اسکے کزن نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تو بد قسمتی سے اس وقت بھی میں اس کرسی پر تھا، 2014 میں پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تھا اس کا مقدمہ درج ہوا تھا، جو ہوا اس پر ہم نے ایکشن لینا ہے، اس پر ہم نے خاموش نہیں رہنا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو گزشتہ روز کے واقعہ کی بھی ایف آئی آر کٹواو¿ں گا ان لوگوں کے خلاف جنہوں نے یہ اقدام کیا، اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا ہے، کل جو کچھ ہوا اس کی فوٹیجز چاہئے تاکہ ہم نے جس پر ذمہ داری ڈالنی ہے، اس پر ڈالی جا سکے۔