اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں سمندری نظام کے تحفظ کیلئے کوششیں بڑھائیں۔ وزیر اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان 2030ءتک سمندری محفوظ علاقوں میں تیس فیصد توسیع کے عالمی ہدف کے حصول کیلئے کوشاں ہے ، بلوچستان حکومت کی جانب سےچورنا جزیرہ کو سمندری تحفظ کا علاقہ قرار دینا ہدف کے حصول کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں سمندری نظام کے تحفظ کیلئے کوششیں بڑھائیں، چورنا جزیرہ کو سمندری محفوظ علاقہ قرار دینے پر بلوچستان حکومت کی کوششوں کو سراہتی ہوں، چورنا جزیرے کے تحفظ سے پاکستان کی سمندری حیات کو فروغ ملے گا۔رومینہ خورشید نے مزید کہا کہ پاکستان سمندری تحفظ کیلئے پرعزم ہے اور مینگروز کی بحالی میں 300 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ سمندری ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔آخر میں انہوں نے سمندری ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
حکومتیں سمندری نظام کے تحفظ کیلئے کوششیں بڑھائیں:رومینہ خورشید
















