قومی کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کیلئے نئے کپتان کی تقرری کا امکان

لاہور (مشرق نیوز) آسٹریلیا کے دورے کیلئے نیا وائٹ بال کپتان مقرر ہونے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے چیمپئنز ون ڈے کپ میں کپتانی نہ کرنے سے ان کے پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان برقرار نہ رہنے کا اشارہ ملا ہے۔ذرائع کے مطابق وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اس حوالے سے جولائی میں بورڈ آفیشلز اور کپتان سے بات کر چکے ہیں اور کپتانی کیلئے محمد رضوان کے نام پر گفتگو کی جائیگی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتفاق پانے پر محمد رضوان مستقبل میں تینوں فارمیٹس کے بھی کپتان ہو سکتے ہیں۔