کوئٹہ:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے،امن کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
خواجہ آصف کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات ہوئی،اہم امور پر تبادلہ خیال،صوبے میں بحالی امن کیلئے اقدامات کو بار آور بنانے پر اتفاق کیاگیا،وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو یقین دہانی کرائی وفاقی حکومت بلوچستان میں امن کی بحالی کےلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا صوبائی حکومت ،سکیورٹی فورسز بحالی امن کیلئے کوشاں ہیں، بزدل دہشت گرد غریب مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بناتے ہیں، پولیس ،لیویز کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، دہشتگردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ،تخریب کاروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،بحالی امن کیلئے وفاقی وصوبائی حکومت کا اشتراک جاری رہے گا۔
دریں اثناوزیر دفاع خواجہ آصف نے کوئٹہ میں شہید میجر جلال الدین کے گھر جا کر اہلخانہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاشہیدوں کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائے گا،پاکستانی قوم اپنے شہیدوں پر فخر کرتی ہے، میرے لئے اعزاز کی بات ہے پاک فوج کے شہید بہادر سپوت کے اہلخانہ سے مل رہا ہوں، شہدا کا قرض نہیں اتار سکتے،،قوم شہدا کی مقروض ہے۔
بلوچستان اہم صوبہ،امن کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے،خواجہ آصف
















