اخراجات میں کمی کیلئے نئی بھرتیوں، بیرون ملک دوروں اور علاج پر پابندی عائد

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اخراجات میں کمی کیلئے حکومت کابڑا اقدام،نئی بھرتیوں، بیرون ملک دوروں اور علاج پر پابندی عائد،وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج ،بیرونی دوروں ،تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، ایمبولینسز، طبی امداد اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر استثنیٰ ہوگا۔

صرف تعلیمی اداروں، زراعت، مائننگ، ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کےلئے مشینری و آلات خریدنے کی اجازت ہوگی،کسی بھی قسم کی عارضی آسامیوں کو ایک سال سے زائد عرصے کےلئے جاری نہیں رکھا جائے گا،3 سال سے خالی پڑی آسامیاں ختم کردی جائیں گی۔