کراچی:(بیورورپورٹ) جعلی ڈگری پر پی آئی اے کے برمنگھم میں تعینات ڈپٹی سٹیشن منیجر جاوید اقبال باجوہ نے استعفیٰ دےدیا۔
ترجمان کے مطابق یوکے برمنگھم میں تعینات ڈپٹی سٹیشن منیجر جاوید باجوہ کی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری جعلی نکلی آئی ،انکوائری میںجعلی ڈگری ثابت ہونے پر استعفیٰ لیا گیا،جاوید باجوہ نے شوکاز کاجواب دینے کی بجائے نوکری چھوڑ نے کو ترجیح دی۔
ذرائع کے مطابق جاوید باجوہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمرجاوید باجوہ کے بھائی ہیں،1977 میں پی آئی اے راولپنڈی آفس میں ملازمت اور1980 کی دہائی کے آخر میں برطانیہ کی شہریت لی،جاوید باجوہ نے برطانیہ کی شہریت لیتے ہی پی آئی اے میں اپنی ملازمت برطانوی شہری کی حیثیت سے تبدیل کرائی۔
جعلی ڈگری، PIAکے برمنگھم میں ڈپٹی سٹیشن منیجر جاوید باجوہ مستعفی

















