لاہور:(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف زرداری نے کہاہے دہشتگردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے،آصف زرداری شہید کیپٹن علی قریشی کی رہائشگاہ گئے، اہل خانہ سے اظہار تعزیت ،فاتحہ خوانی کی۔
صدر مملکت نے شہید کیپٹن علی قریشی کی خدمات ،بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا مشکل گھڑی میں ہمدردیاں شہید کے اہل خانہ کےساتھ ہیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بہت سے جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہید محترمہ بےنظیر بھٹو بھی دہشت گردی کےخلاف جنگ میں شہید ہوئیں،دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے۔
آصف زرداری نے شہید کیپٹن کے اہل خانہ کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو سراہتے ہوئے کہا قوم شہدا ،خاندانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، قبل ازیں صدر مملکت آصف زرداری کا لاہور آمد پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا،آئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری افسر بھی موجودتھے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















