کراچی:(بیورورپورٹ)عوام کیلئے خوشخبری،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 800سے زائد اشیا200روپے تک سستی کردیں۔
ترجمان کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، سرف، نوڈلز، کیچ اپ، ٹیٹراپیک ،خشک دودھ، مصالحہ جات، اچار، صابن، ٹوتھ پیسٹ و دیگر اشیا کی قیمتوں میں8سے 200روپے تک کی شاندار کمی کردی،بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سبسڈی فی الحال بند ہے ،جلد نئے طریقہ کار کے تحت بحال ہو جائے گی۔
دریں اثنایوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اضافی اخراجات کم کرنے کےلئے سینکڑوںسکیورٹی گارڈز کو فارغ کر دیا،سکیورٹی کمپنی کےساتھ گارڈز کی خدمات کا معاہدہ ختم کر دیاگیا،یوٹیلیٹی سٹورز نے سوئپر، لوڈرز، پیکنگ لیبرز بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، گارڈز، لوڈرز، پیکنگ لیبرز کا کام ڈیلی ویجرز سے لیا جائے گا،یوٹیلیٹی سٹورز نے 500 سے زائد سکیورٹی گارڈز کی خدمات واپس کیں، اقدام سے کارپوریشن کے کروڑوں روپے کے اضافی اخراجات کم ہوں گے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر 800اشیاء200روپے تک سستی
















