چناب نگر، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیراہتمام سالانہ کانفرنس کل ہوگی

چناب نگر (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیراہتمام سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس کل 7 ستمبر بروز ہفتہ کومرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگرمیں شروع ہورہی ہے جس کی صدارت انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج کرینگے۔کانفرنس کے جملہ انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں،ہنگامی بنیادوں پر ورکرز،ختم نبوت کے رضا کار و دیگر کارکنان اپنی اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں، جماعتی احباب و کارکنان کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، آج مجاہد ختم نبوت مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نگران و منتظم اعلیٰ کانفرنس کے جملہ انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ کانفرنس کی مجلس منتظمہ کا اجلاس آج بعد نماز عشاءمرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں ہو گا۔کا نفرنس کے کنوینئرمولانا قاری محمد سلمان عثمانی نے بتایا ہے کہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ میڈیا کیلئے الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کے حوالے سے محمدسلمان،احسن رضوان،محمد اعظم،محمد صائم اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔مولانا قاری سلمان عثمانی نے بتایا ہے کہ کانفرنس میں جماعتی احباب کے علا وہ پاکستان بھر سے جید حضرات علماءکرام جن میںحضرت پیر حبیب اللہ نقشبندی(جھنگ)پیر طریقت حضرت پیر محمد شاہ(مظفرگڑھ)پیر طریقت حضرت مولانا مفتی محمد حسن(لاہور)پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین مولانا حافظ محمد طاہر محموداشرفی(اسلام آباد)شیخ الحدیث مولانا زبیر احمد صدیقی(شجاع آباد )شیخ الحدیث مولانامفتی محمد طیب(فیصل آباد) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی(چنیوٹ)سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی(فیصل آباد)پاکستان راہ حق پا رٹی کے مولانا محمد انس اعظم(جھنگ)مولانامسرورنواز جھنگوی (جھنگ)سنی علماءکونسل کے مولانا محمد اشرف طاہر(شیخوپورہ)شبان ختم نبوت کے امیر مولانا سید انیس احمد شاہ (لاہور ) جماعت اسلامی کے علامہ جا وید قصوری (لاہور) بریلوی مکتب فکر کے علامہ محمد عبدالشکوررضوی(فیصل آباد) جمعیة علماءاسلام س کے مولانا قاری اعظم حسین (لاہور) مولانا عبدالر¶ف فاروقی،مولانا فہیم الحسن تھانوی (لاہور) اہل حدیث کے مولانا علامہ محمد شفیق پسرور ی (لاہور ) جمعیة اشاعت التوحید والسنة کے علامہ سجا د الرحمان (ٹیکسلا)جمعیة علماءاسلام ف کے چوہدری شہباز احمد گجر(جھنگ)مجلس احرارا سلام کے امیر سید محمد کفیل بخا ری(ملتان)وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ(اسلام آباد)پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر جا وید اقبال قمر،مسلم لیگ (ن)کے شیخ محمد اقبال،تحریک انصاف کے شوکت علی تھہیم(چنیوٹ) و دیگر جماعتوں کے مرکزی قائدین شامل ہیںااس کے علا وہ ہدیہ نعت رسول مقبول کیلئے عبدالشکور ربانی برادران، طاہر بلال چشتی پیش فرمائیں گے،اس کے علا وہ ملک کے نامور علمائ،وکلائ،طلبائ،صحافی و سیا سی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی قائدین تشریف لارہے ہیں،اس کے علا وہ ملک کے نامور علمائ،وکلائ،طلبائ،صحافی و سیا سی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی قائدین تشریف لارہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ6اور7ستمبر کو مختلف قافلے چناب نگر کا رخ کریں گے۔